Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں درندہ صفت کی دس سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں درندہ صفت کی دس سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
May 4, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں درندہ صفت شخص نے دس سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ، واقعہ کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا مشتعل افراد کے پتھراؤ سے چار اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

کراچی کا علاقہ عیسٰی نگری میں  دس سالہ بچی مبینہ طور پر انسان نما بھیڑئیے کی درندگی کا نشانہ بن گئی ، افسوسناک واقعہ کی اطلاع اور ملزم کی عدم گرفتار ی پر علاقہ مکینوں نے عیسی نگری کے سامنے احتجاج کیا جبکہ نامعلوم شرپسندوں نے ہوائی فائرنگ کی ، دکانیں بند کرائیں ،جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس سے چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم سخت سے سخت سزا دی جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم محمد عامر کو شکنجے میں لے کر قانونی کارروائی کا اغاز کردیا ہے پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ متاثرہ بچی ملزم کی بہن سے ٹیوشن پڑھنے آئی تھی اور دونوں کے گھر قریب ہی موجود ہیں جبکہ بچی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقلکردیا گیا ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تاہم رینجرز سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اورسڑک کو کھول دیا۔