Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی
June 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی آگ کی شدت میں کمی نہیں آئی۔ سائٹ ایریا میں واقع نجی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ صبح 7 بجے لگنے والی آگ پر کئی  گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ فائر بریگیڈ کے 13 فائر ٹینڈرز اور 3 اسنارکل سمیت کے پی ٹی اور پاک بحریہ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر افسر کے مطابق ہوا دہویں کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ آگ مزید منزلوں تک نہ پھیلے۔ فیکٹری مالک کا کہنا تھا کہ وہ فائر بریگیڈ کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔ فیکٹری کے ملازم کا کہنا تھا کہ جس وقت آگ لگی ہم سو رہے تھے ۔ چوکیدار نے آگ کی اطلاع دی جس کے بعد فیکٹری سے باہر نکلے۔ کمشنر کراچی نے بھی فیکٹری کا دورہ کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر کا کہنا تھا امدادی کام میں کوہتائیوں کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ تیسرے درجے کی آگ اور کثیرالمنزلہ عمارت ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا تاہم پانی کی فراہمی کیلئے سخی حسن ہائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافذ ہے۔