Friday, January 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں کارخانے میں آتشزدگی ، تین افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں کارخانے میں آتشزدگی ، تین افراد جاں بحق
November 27, 2020

اورنگی ٹاون نمبر چار میں کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی پہلے ایک گاڑی موقع پر پہنچی تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ اسی دوران کارخانے میں موجود تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت اکرم ، شاہد اور اسماعیل کے ناموں سے ہوئی۔

آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ فائربریگیڈ حکام نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔