کراچی کے سوک سنٹر میں فائرنگ ، کے ڈی اے کے دو افسر جاں بحق


کراچی ، سوک سنٹر ، فائرنگ ، کے ڈی اے ، افسر ، جاں بحق
15 ستمبر, 2020 6:14 شام

کراچی (92 نیوز) کراچی کے سوک سنٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے میں کے ڈی اے کے دو افسر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق میں ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ عبدالحفیظ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ جاں بحق آفسران کے ساتھ  بیٹھا شخص  عبدالحفیظ ہے جو اس وقت نجی اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق عبدالحفیظ کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا  جبکہ جائے وقوعہ سے تیس بور کے پانچ خول ملے ہیں ۔ پولیس تفتیش  کررہی ہے کہ عبدالحفیظ نے خود کو گولی ماری یا پھر چھینا چھپٹی کے دوران لگی۔

عینی شاہدین  نے بتایا  کہ واقعہ کے  بعد دفتر میں بھگڈر مچ  گئی تھی ۔ یہاں آئے تو ہر طرف چیخ و پکار اور خون ہی خون موجود تھا۔

دوسری جانب پولیس نے جھگڑے کے عینی شاہد عمران کا بیان بھی قلم بند کر لیا ہے ۔ عینی شاہد نے بتایا کہ جب

افسران  میں باتیں شدت اختیار کررہی تھی تو انہوں نے مجھے اور دیگر دو افراد کو کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز