Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے سولجر بازار میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے سولجر بازار میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار
December 22, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی کے سولجر بازار میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق پانچ ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 پکڑے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ملزمان سے لوٹا ہوا سامان کیش، اسلحہ، موٹرسائیکلیں ملی ہیں۔