Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کی 5 سالہ اقرا ماں کے مرنے کے بعد اپنوں کی منتظر

کراچی کی 5 سالہ اقرا ماں کے مرنے کے بعد اپنوں کی منتظر
November 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کی 5 سالہ اقرا ماں کے مرنے کے بعد اپنوں کی منتظر ہے لیکن نہ تو کوئی میت وصول کرنے آیا اور نہ ہی بچی کو لینے آیا ۔ سختیاں برداشت کر کے محبت دینے والی ماں دنیا سے رخصت ہوئی تو 5 سال کی اقراء بے یارو مددگار ہو گئی ۔ گزشتہ روز جناح اسپتال میں انتقال کر جانے والی خاتون شازیہ کی چہیتی بیٹی آج بھی ویمن تھانے میں اپنوں کا انتظار کررہی ہے جبکہ ماں کی لاش تاحال سرد خانے میں رکھی ہوئی ہے ۔ اقرا کی ماں کو رشتے دار 8 نومبر کو جناح اسپتال میں داخل کروانے کے بعد ایسے غائب ہوئے کہ دوبارہ خبر تک نہ لی ۔ بچی کا تعلق کراچی کے علاقے ضیاء کالونی سے ہے لیکن اقراء کا والد کراچی میں موجود نہیں ۔ صدر ویمن تھانے میں گزشتہ روز سے اقراء کا خیال رکھا جارہا ہے لیکن حقیقی پیار صرف اپنوں سے ہی مل سکتا ہے ۔ پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کے بائیو میٹرک کے ذریعے خاندان کے دیگر افراد کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔

رابطہ کیجیے