کراچی کچرے سے صاف ہوگیا تو معجزہ ہوگا، خالد مقبول صدیقی

کراچی کچرے معجزہ خالد مقبول صدیقی ‏92 نیوز وفاقی وزیر ‏ انفارمیشن ٹیکنالوجی ‏ خالد مقبول صدیقی ‏ سندھ حکومت
۱۷ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۲۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  خالد مقبول صدیقی نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  18 ویں ترمیم کے تحت تمام اختیارات جیالی سرکار کے پاس ہیں ،  کراچی کچرے سے صاف ہوگیا تو معجزہ ہوگا، مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے اختیارات کی جنگ چھیڑ دی، بولے سندھ سرکار نے اٹھارویں ترمیم  کے تحت اختیارات اپنے پاس رکھے ہیں، کراچی کا کچرا صاف ہونا معجزہ ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہوگیا، اب امت مسلمہ کو حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اب تعلیم ڈگری کیلئے نہیں، ہنر کیلئے حاصل کی جاتی ہے، ہمیں بھی اپنا نظام تعلیم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز