Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
March 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل سیزن فائیو کے  30 ویں  میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی  کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 151 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے ابتداء اچھی نہ ہو سکی ،اوپنر شرجیل خان  نسیم شاہ کی دوسری ہی گیند پر  کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔ ٹاپ آرڈر افتخار احمد  بھی 21 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار ہو گئے ، ان کا کیچ شین واٹسن نے پکڑا۔کپتان بابر اعظم 32 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ کیمرون دیلپورٹ نے 62 رنز کی شاندار ننگز کھیلی ، انہوں نے 44 گیندیں کھیلیں ، دو چھکے اور پانچ چوکے بھی لگائے ۔ وکٹ کیپر بلے باز چیڈوک والٹن نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے دو ،سہیل خان ،فواد احمد اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری تو اوپنر احمد شہزاد دوسری ہی  گیند پر  وقاص محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے  ۔ اوپنر شین واٹسن اور خرم منظور نے دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 118 رنز بنائے ، شین واٹسن نے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 66 رنز بنائے ،خرم منظور نے 40 گیندیں کھیل کر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے ۔ کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر دھوکہ دے گئے اور صرف دو رنز ہی بنا پائے ۔بین کٹنگ بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے ۔ اعظم خان 12 اورمحمد نواز 8 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود  اور ارشد اقبال دو ،دو جب کہ علی خان ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔ شین واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔