Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر  ایونٹ سے باہر نکال دیا

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر  ایونٹ سے باہر نکال دیا
March 14, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا رنگا رنگ میلہ پاکستان میں جاری ہے ، ایونٹ کا 28 واں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا  گیا جس میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر نکال دیا۔ کراچی کنگز نے  138 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی دوسری گیند  پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ اوپنر شرجیل خان نے 14 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 37 ،بابر اعظم نے 19 ،کیمرون ڈیلپورٹ نے 11 ،کپتان عماد وسیم نے 26 رنز بنائے ۔ افتخار احمد نے ایک ،چیڈوک والٹن نے 11 رنز کا حصہ ڈالا ۔کرس جورڈن 6 جبکہ عمید آصف 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ  20 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر  136 رنز بنائے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے  اوپنر رضوان حسین آج بھی اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور 17 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر وکٹ کیپر چیڈوک والٹن کو کیچ تھما بیٹھے ۔ ساتھی اوپنر فل سالٹ بھی  25 رنز  بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ٹاپ آرڈر حسین طلعت نے 37 رنز بنائے ، وہ اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر بھی رہے ۔ کپتان شاداب خان نے 12 ،کولنگ انگرام نے 14 ،آصف علی نے 2 رنز بنائے ۔ فہیم اشرف 12 اور ظفر گوہر 13رنز  بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف،کرس جورڈن ،عماد وسیم ،ارشاداقبال اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔