Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
March 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا میلہ پھر سے کراچی میں سج گیا۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ پی ایس ایل میں آج ایک اور تگڑا مقابلہ ہو رہا ہے۔ کراچی کنگز  لاہور قلندرز سے ہار کا بدلہ چکانے کے لئے بے تاب ہیں جبکہ  لاہور قلندرز بھی   اپنی دھن برقرار رکھنے کیلئے  تیار ہیں ۔ ایونٹ میں لاہور قلندرز نے 8 میچز کھیلے ،  چار میں کامیابی اور چار میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندرز 8 پوائنٹس کے ساتھ  پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے سات میچز  کھیلے  ہیں ، تین میں شکست  ہوئی اور تین میچز میں فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ ایک میچ بلانتیجہ رہا۔ لاہور قلندرز  اور کراچی کنگز کی ٹیمیں  ایونٹ میں پہلے بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں جہاں  لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔