کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ لاہور قلندرز افتخار احمد لیونگ اسٹون
۰۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۹ شام

 دبئی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا بدلہ چکا دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 28 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کے افتخار احمد اور لیونگ اسٹون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ کراچی نے 134رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا. لیونگ اسٹون 38 اور افتخار احمد 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عماد وسیم نے 19 رنز بنائے۔

لاہور کے لمی چنے نے دو ،یاسر شاہ اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 133 رنز اسکور کیے۔ اے بی ڈی ولئیرز 33 اور سہیل اختر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کے افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز