Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ڈی ایچ اے فیز 4 میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات جاری

کراچی ڈی ایچ اے فیز 4 میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات جاری
December 1, 2020

کراچی ڈیفنس مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان کی ہلاکت کےمعاملے کی تفتیش کا عمل اب تک جاری ہے ، تفتیش سٹی انوسٹی گیشن کو منتقل ہونے کے بعد حکام نے جائے وقوعہ کا ایک  اور دورہ کر کے آس  پاس لگے سی سی ٹی وی  پوائنٹس کا جائزہ لیا  اور گزری پولیس کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا جبکہ مقابلے میں حصہ لینے  والی پولیس ٹیم اورہلاک ملزمان کے ورثاء کے  بیانات لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزمان میں سے ایک ڈرائیور عباس  ہے جس کی مالکن اور پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین کا کہنا ہے کہ ان کےڈرائیور عباس کا پوسٹمارٹم کیا جائے تا کہ اس کی باڈی کو تدفین  کیلئے آبائی علاقے رحیم یار خان بھیجا جاسکے جس کے بعد وہ خود بھی پولیس کو اپنا  بیان ریکارڈ کرائیں گی ۔

دوسری جانب مقابلے میں ہلاک ملزم عباس کے ورثاء  نے پولیس کی جانب سے لاش نہ دینے پر جناح اسپتال کےباہراحتجاج کیا  ، ورثاء کا کہناتھا پانچ روزگزر گئے تاحال  لاش نہ مل سکی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے  پولیس احکامات کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کی جائے  گی۔