Sunday, November 29, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی پیپلز پارٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث برباد ہورہا ہے ، علی زیدی

کراچی پیپلز پارٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث برباد ہورہا ہے ، علی زیدی
August 4, 2020 08:00 pm

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کراچی پیپلز پارٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث برباد ہو رہا ہے۔ علی زیدی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا وزیراعظم کا این ڈی ایم اے کو کراچی بھیجنے کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے وہ معاشی حب کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی پیپلز پارٹی کی مجرمانہ غفلت کے باعث برباد ہورہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا نالوں کی صفائی پر اختیارات  نہیں نیت کا مسئلہ ہے۔ https://twitter.com/PTIofficial/status/1290547042834620416?s=20 ادھر کراچی میں صفائی مشن آج دوسرے دن بھی جاری ہے،این ڈی ایم اے کی ٹیمیں گجر نالے کے مختلف مقامات سےکچرا نکالنے کا کام کررہی ہیں ۔  کرینوں کی مدد سے کچرا نکالا جارہا اور ایک سو سے زائد ڈمپر کی مدد سے لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جارہا ہے، کراچی  والے بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی ہوتا دیکھ کر خوش ہیں۔ گجر نالے کی صفائی کے ساتھ  ساتھ اس کی چوڑائی میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو لگتا ہے کہ اس بار واقعی نالوں کی ٹھیک صفائی ہو گی۔

رابطہ کیجیے