کراچی پولیس نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو سوالنامہ ارسال کردیا

کراچی پولیس کے الیکٹرک سوالنامہ ارسال ‏92 نیوز
۱۳ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۰۰ شام

کراچی ( 92 نیوز)  بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں پر کراچی پولیس نے  کےالیکٹرک انتظامیہ کو سوالنامہ ارسال کردیا ہے ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ ایمرجنسی فون کی صورت میں کے الیکٹرک کی جانب سے کتنی دیر میں جواب دیتا ہے ؟ جبکہ تعینات افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔

سوالنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ڈیوٹی اور ایمرجنسی قوانین کی تفصیل فراہم کی جائے  ، جبکہ بارش میں احتیاطی تدابیر کا مینوئل بھی مانگ لیا ۔

پولیس نے کے الیکٹرک سے ایمرجنسی رسپانس وقت اور رین ایمرجنسی میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سےمتعلق بھی تفصیل مانگی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز