Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، 400 سے زائد وارداتوں کا ملزم پکڑا گیا

کراچی پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، 400 سے زائد وارداتوں کا ملزم پکڑا گیا
January 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے لسبیلہ، گارڈن، لالو کھیت، ناظم آباد، ڈیفنس اور کلفٹن میں وارداتیں کیں۔ ملزم قتل اور منشیات فروشی میں بھی مطلوب تھا۔ ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

 ادھر فیروز آباد پولیس نے آن لائن فوڈ سپلائی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عبدالروف سے یونیفارم، بیگ، پستول برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فوڈ سپلائی کے بہانے گھروں کا دروازہ کھلواتا تھا اور پھر واردات کرتا تھا۔ ملزم نے اکیس  واردتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔