Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز ، جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی میچ میں پوزیشن مضبوط

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز ، جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی میچ میں پوزیشن مضبوط
January 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا۔ جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی میچ میں پوزیشن مضبوط ہے۔

قومی ٹیم نے تین سو آٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز آگے بڑھائی ۔ حسن علی گیارہ اور نعمان علی چھ رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز مرد آہن فواد عالم کے نام رہا۔ فواد عالم نے جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچری بنا ڈالی۔ فواد عالم نے چھکا لگا کر 100 رنز مکمل کیے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نے 109 رنز کی دلکش اننگز کھیلی  اور ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔ اوپنر عابد علی 4،عمران بٹ 9 ، کپتان بابر اعظم 7 اور شاہین شاہ آفریدی کے صفر رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جب فواد عالم کیریز پر پہنچے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 27 تھا۔

فواد نے اظہر علی کیساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 121 رنز تک پہنچایا جہاں اظہر علی 51 رنز بنا کر ساتھ چھوڑ گئے مگر فواد پھر بھی ڈٹ کر کھیلتے رہے  اور اپنے کیرئیر کی تیسری سینچری بنا ڈالی۔ فواد عالم نے 109 رنز بنائے  اور پاکستانی ٹیم کا اسکور 278 تک پہنچایا۔