Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کراچی کی دشمن پارٹی ہے ، حافظ نعیم الرحمٰن

پیپلزپارٹی کراچی کی دشمن پارٹی ہے ، حافظ نعیم الرحمٰن
February 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی نیو ایم اے جناح روڈ پر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔ نیو ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا مُلک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے لیکن سب سے بڑے شہر کو مکمل نظرانداز کیا جارہا ہے اور جیالوں کی حکومت نے بھی شہر کے مسائل سے نظریں پھر رکھی ہیں۔

جماعت اسلامی کے رہنماء نے پیپلزپارٹی کو کراچی دشمن قرار دیا اور کہا کہ سینیٹ میں منڈیاں لگا رکھی ہیں لیکن عوام کی فکر کسی کو نہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے "حق دو" کے نام سے شہرقائد میں مہم جاری ہے جس کا مقصد کراچی کے رہنے والوں کو ان کے حقوق دلانا ہے۔