Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا
January 19, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، صنعتکار بھی پریشان ہیں اور گھریلو صارفین بھی، خواتین کےلئے کھانا بنانا انتہائی دشوار ہوگیا ۔ اورنگی ٹاؤن کےمکین بھی شدید اذیت میں ہیں۔

کراچی میں  گیس کا بحران قابومیں نہیں آرہا، مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹےتک گیس غائب رہنا معمول بن گیا، کورنگی کےمکین بھی گیس کی قلت کی وجہ سےشدید پریشانی میں ہیں، خواتین کو گھروں میں کھانا بنانا عذاب ہوگیا۔

چولہوں میں گیس نہ آئی تو لکڑی رکھا کر کھانا بنانےکی کوشش کی ، خواتین آپ بیتی سناتےہوئے آبدیدہ ہو گئیں ۔

علاقہ مکین کہتے گیس نہ ہونےکی وجہ سےبہت مشکل پیش آرہی ہے، ناشتہ کئےبغیر گھروں سےنکل جاتےہیں ، شام کو گھر آتےہیں تو بھی کھانا تیار نہیں ہوتا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ گیس بحران پر قابو پایا جائے اور گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے تاکہ وہ وقت پر کھانا کھا سکیں ۔