Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں کپڑا فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

کراچی میں کپڑا فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا
April 12, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں صبح سویرے کپڑے کی فیکڑی میں آگ بھڑک آٹھی۔ ایک کمرے سے شروع ہونے والی آگ نے چند ہی لمحوں میں پوری فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پرپہنچی، تاہم آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑیاں طلب کی گئیں۔ فائربریگیڈ کا عملہ دیر تک آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتا رہا۔ اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

فائربریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ بجھائی۔ فائربگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔