Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ، ضلع ویسٹ اور وسطی کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ، ضلع ویسٹ اور وسطی کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
December 5, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ضلع ویسٹ اور وسطی کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر شدید متاثرہ علاقوں میں منی اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔

انتظامیہ نے متاثرہ گلیوں میں ٹینٹ لگا کرذمہ داری پوری کردی۔ نہ متاثرین کی آمدورفت روکنے کے انتظامات ہیں اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ضلع وسطی کے شدیدمتاثرہ علاقوں میں منی اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا تھا۔ تاہم زندگی معمول کے مطابق ہی دیکھائی دے رہی ہے۔

شہری بھی ایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں کر رہے ہیں۔ نہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جا رہا ہے اور نہ چہروں پر ماسک ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی جاوید نایاب لغاری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ جاوید نایاب لغاری نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

دسمبر کے چار دنوں میں سندھ میں چار ہزار نوسوانتالیس افراد میں کوروانا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، اکتالیس افراد مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ 56 فیصد ہوگئی ہے۔