کراچی میں پی ایس 94 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم

۲۶ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۲۳ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس 94 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا۔ پی ایس 94 پرضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کل ہو گی۔

27 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم، پی ٹی آئی ، پی ایس پی اور پی پی پی کے امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

ضمنی انتخاب کے لیے ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز اور پانچ سو چھیانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی حاصل ہو گا۔

بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل ہوگئی۔ انتخابی سامان کی ترسیل آج ہو گی۔ انتخابی عمل میں اکیس سو سے زائد انتخابی عملہ پولنگ ڈیوٹی دے گا۔

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے دن رینجرز افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز