کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ سج گیا ، سہر سڑک اسٹیڈیم کا منظر پیش کرنے لگی

کراچی
۰۹ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ دن

کراچی ( 92 نیوز) کرکٹ کا جاندار میلہ کراچی پہنچنے پر شہر قائد کے زندہ دلان نے تیاریاں بھی شاندارانداز میں کیں ، شائقین کرکٹ چوکوں چھکوں کی برسات دیکھنے کو بے تاب ہیں ۔

تھا جس کا انتظار ،وہ  شاہکار آگیا ، شاہراہ فیصل ایف ٹی سی پر رنگوں کی بہار آگئی ، پوسٹرز، بینرز اور کھلاڑیوں کی تصاویر کیساتھ رنگ برنگی لائٹس نے سماں باندھ دیا۔

دو تلوار پر بھی شاندار سجاوٹ، جہاں بھی نظر گھمائیں، پی ایس ایل کے رنگ نظر آئیں گے۔

ٹیموں کے انتخاب پر سب کا اپنا نقطہ نظر مگر  سپورٹ کے معاملے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھلا پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم  ٹائٹل جیتے مگر  فتح تو پاکستان کی ہو گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز