Saturday, November 28, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ سج گیا ، سہر سڑک اسٹیڈیم کا منظر پیش کرنے لگی

کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ سج گیا ، سہر سڑک اسٹیڈیم کا منظر پیش کرنے لگی
March 9, 2019 03:55 pm

کراچی ( 92 نیوز) کرکٹ کا جاندار میلہ کراچی پہنچنے پر شہر قائد کے زندہ دلان نے تیاریاں بھی شاندارانداز میں کیں ، شائقین کرکٹ چوکوں چھکوں کی برسات دیکھنے کو بے تاب ہیں ۔ تھا جس کا انتظار ،وہ  شاہکار آگیا ، شاہراہ فیصل ایف ٹی سی پر رنگوں کی بہار آگئی ، پوسٹرز، بینرز اور کھلاڑیوں کی تصاویر کیساتھ رنگ برنگی لائٹس نے سماں باندھ دیا۔ دو تلوار پر بھی شاندار سجاوٹ، جہاں بھی نظر گھمائیں، پی ایس ایل کے رنگ نظر آئیں گے۔ ٹیموں کے انتخاب پر سب کا اپنا نقطہ نظر مگر  سپورٹ کے معاملے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھلا پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم  ٹائٹل جیتے مگر  فتح تو پاکستان کی ہو گی ۔

Contact Details