کراچی میں پی آئی اے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کےساتھ ناروا سلوک کی فوٹیج سامنے آ گئی

کراچی ، پی آئی اے ، ڈے کیئر ، سینٹر ، بچوں ، ناروا سلوک ، فوٹیج
۲۶ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۳ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کےساتھ ناروا سلوک کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ آیا خیال رکھنے کی بجائے بچوں کو تھپڑ اور جوتے سے مارتی رہی۔ بچے کو سوری بولنے پر مجبور کیا جاتا رہا۔

پی آئی اے کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کے ساتھ  ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ایک آیا بچوں کو تھپڑ مارتے اور ڈانتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔

آیا نے ایک بچے کو کھانا کھلاتے ہوئے تھپڑ بھی مارے، جبکہ ایک بچے کو چپل دکھا کر سوری بولنے پر مجبور کیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بچوں کو ویڈیو فروری 2018 میں سامنے آئی تھی، جس پر اس خاتون کو  ملازمت سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پانچ ماہ قبل بے بی ڈے کیئر سینٹر کی تزئین و آرائش کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز