کراچی میں پہلی بار ایس ایس یو ٹیم کو تعینات کر دیاگیا


SSU
09 جولائی, 2020 11:16 دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پہلی بار اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کو آٹھ مختلف مقامات پر تعینات کردیا گیا۔

کراچی میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، حساس مقامات سمیت دیگر پوائنٹس پرسکیورٹی بڑھادی گئی ، کراچی میں پہلی بار ایس ایس یو  ٹیم کو تعینات کردیا گیا ، ٹیم میں پولیس کمانڈوز شامل ہیں جنہیں جدید طرز پرٹریننگ دی گی جبکہ کمانڈوز کو جدید اسلحہ فراہم کیاگیاہے۔خواتین کمانڈوز بھی مختلف مقامات پرفرائض انجام دے رہی ہیں۔

کمانڈوز کو تعینات کرنے کا مقصد دہشتگری کے صورت میں فوری رسپانس کرنا ہوگا ،ایس ایس یو کے افسران کا کہنا ہے کہ تمام نفری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ میں رہتی ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں  مزید نفری فوری پہنچ سکےگی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.