کراچی میں موسلا دھار بارش ، وزیر اعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی موسلا دھار بارش وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ علاقوں دورہ
۳۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں وقفے وقفے سے جاری تیز بارش نے شہر کا نقشہ بدل دیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی صورتحال کا جائزہ لینے سڑکوں پر نکل پڑے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طارق روڈ پر پڑنے والے گڑھے کی فوری مرمت کی ہدایت بھی کر دی۔

کراچی میں دو روز کی بارش نے شہر میں تباہی مچا دی۔ ندی نالے ابل پڑے، سڑکیں تالاب بنیں تو محلے گندگی کے ڈھیرے میں تبدیل ہو گئے۔

صورتحال بد سے بدترہوئی تو میئر کراچی نے بھی ہاتھ اٹھالئے اور بولے مزید دو دن بارش ہوئی تو مسائل پر قابو نہیں پا سکیں گے۔ میئر نے سندھ حکومت سے مایوس ہو کر وفاق کو بھی مدد کے لئے خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے نکلے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طارق روڈ، یونیورسٹی روڈ اور نیپا پر امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طارق روڈ پر پڑے گڑھے کی بھی فوری طور پر مرمت کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ برساتی نالوں کی صفائی جاری ہے، کوشش ہے کہ مسائل نہ بڑھیں۔

تازہ ترین ویڈیوز