Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں ملزم نجی بینک ے 30 سے زائد لاکرز لوٹ کر فرار

کراچی میں ملزم نجی بینک ے 30 سے زائد لاکرز لوٹ کر فرار
April 11, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈاکو راج ،سخی حسن میں ملزم نجی بینک کے 30 سے زائد لاکرز لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

کراچی میں لٹیروں کی بڑی واردات ، شہریوں کا قیمتی سامان بینک میں بھی غیرمحفوظ ہوگیا،  نجی بینک کے 34 لاکرز کاٹ کر رفو چکر ہوگئے ۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے ہفتہ کی شب 4  ملزمان گیس سلنڈرز اور کٹر میشن لیکربینک پہنچے ، ایک سکیورٹی گارڈ کھانا کھاکر واپس آیا تو ملزمان بھی اس کے ساتھ ہی بینک
میں گھس گئے۔

بینک لاکر میں ایک شہری نے اپنی بیٹی کے جہیز کیلئے  زیورات بھی رکھے ہوئے تھے جن کے لُٹ جانے پر شہری نے انتہائی دکھ کا اظہار کیا ۔ واردات میں کچھ شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی بھی لٹ گئی جس پر پولیس کے سامنے دہائیاں دیتے رہے اور احتجاج بھی کیا۔

پولیس نے بینک کے دونوں سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا ملزمان رات 9 بجے بینک میں داخل ہوئے اور صبح 5 بجے نو دو گیارہ ہوئے ، جاتے جاتے ڈی وی آر سسٹم بھی ساتھ لے گئے ۔