Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، گینگ وار کا دہشت گرد گرفتار

کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، گینگ وار کا دہشت گرد گرفتار
October 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کا دہشت گرد گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم علی عرف بمبار دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ تعلق گولیمار گینگ وار جمیل چھانگا اور آغا ذکری گروپ سے ہے۔ علی بمبار اس سے قبل مراد نامی شخص کے قتل میں جیل کاٹ چکا ہے ۔ گرفتار ملزم کا بھائی  سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزم منگھوپیر اور گلبہار میں دستی بم حملوں میں ملوث ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دستی بم ،مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ۔ ملزم رواں برس جیل سے ضمانت پر رہا ہوا اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف ہو گیا ۔ علی عرف  بمبار پرانا گولیمار میں منشیات اور آئس کے منظم نیٹ ورک کا سربراہ تھا ۔