کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے بروقت اقدامات نہ ہو سکے


offal
01 اگست, 2020 8:00 دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں عید الاضحی کےپہلے دن شہریوں کی جانب  لاکھوں جانوروں کی قربانیاں کی گئیں،لیکن انتظامیہ کی جانب سےٖصفائی کےبروقت انتظامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سےجگہ جگہ جانوروں کی آلائشیں  پڑی ہیں۔

کراچی میں عیدالاضحی کا پہلا دن ہے ، شہریوں نےسنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لاکھوں جانور قربان کردئے ، جتنے بڑے پیمانے پرقربانی کی گئی سندھ حکومت صفائی ستھرائی کےاتنے انتظامات  نہیں کئے ، یہی وجہ ہے کہ شہر میں جگہ جگہ قربانی کےجانوروں کی آلائشیں پڑی ہیں،

کہیں سڑک کنارے تو کہیں فٹ پاتھ پر آلائشیں پڑی ہیں۔ شہریوں کاکہناہےکہ نہ سندھ حکومت کہیں نظر آرہی ہے اور نہ شہری حکومت دیکھائی دےرہی ہے، شہریوں نےوزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی سے مطالبہ کیاکہ وہ شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کےانتظامات کروائیں،تاکہ عید کا مزہ کرکرا نہ ہو۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.