Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں غیرملکی باشندوں پر فائرنگ کا واقعہ ، نائنٹی ٹونیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی

کراچی میں غیرملکی باشندوں پر فائرنگ کا واقعہ ، نائنٹی ٹونیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی
December 23, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں غیرملکی باشندوں پر فائرنگ کے واقعے کی نائنٹی ٹونیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

 ویڈیو میں غیرملکی باشندوں کو شوروم کے ملازموں کے ساتھ گاڑی چیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دو موٹرسائیکل سواروں نے قریب پہنچ کر فائرنگ کی۔ حملہ آور شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔ شوروم مالک عبدالبصیرکی مدعیت میں تھانہ سچل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے شوروم کے باہر کھڑے غیر ملکی شہری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے عینی شاہد نے فائرنگ کے وقت شوروم پرغیرملکی شہری اور اس کے مترجم کی موجودگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ غیر ملکی گاڑی دیکھاتا ہوا کچھ فاصلے پر گیا کہ اسی دوران فائرنگ ہو گئی۔ حملہ آواروں نے چار سے پانچ فائر کیے۔