کراچی میں صفائی مشن دوسرے دن بھی جاری


karachi Nala
04 اگست, 2020 2:28 شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں صفائی مشن آج دوسرے دن بھی جاری ہے،این ڈی ایم اے کی ٹیمیں گجرنالے کےمختلف مقامات سےکچرا نکالنے کا کام کررہی  ہیں ۔  کرینوں کی مدد سےکچرا نکالا جارہا اور ایک سو سے زائد ڈمپر کی مدد سےلینڈ فل سائٹ پر منتقل کیاجارہاہے، کراچی  والےبڑے پیمانےپر نالوں کی صفائی ہوتا دیکھ کر خوش ہیں۔

کراچی کو برسات میں ڈوبنےسےبچاناہے ، مشن کراچی صفائی،دوسرے دن بھی جاری ہے ، این ڈی ایم اے کی ٹیمیں مختلف مقامات پر گجرنالے کی صفائی میں مصروف ہیں ۔

لیاقت آباد،کیفے پیالہ ،بسمہ ہوٹل،چونا ڈپو،سمیت 7 مقامات پر گجر نالہ سے کچرا نکالا جارہا ہے، کرینوں کی مدد  سےٹنوں کےحساب سےکچرا نالے سےنکالاجارہاہے۔ایک سو سے زاہد ڈمپرکی مدد سے کچرے کو لینڈ فل سائٹ منتقل کیاجارہےہے ، شہری اتنےبڑےپیمانے پرصفائی ہوتا دیکھ خوش ہیں۔

گجر نالےکی صفائی کےساتھ  ساتھ اس کی چوڑائی میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔شہریوں کو لگتاہےکہ اس بار واقعی نالوں کی ٹھیک صفائی ہوگی۔

کراچی والےکہتےہیں  کچھ ایسا سسٹم بنادیاجائےکہ دوبارہ نالوں میں کچرا نہ جاسکے۔

تازہ ترین ویڈیوز