کراچی میں سڑکوں پر پتھارا مافیا کا راج تاحال برقرار


سپریم کورٹ ، کراچی ، تجاوزات ، ذمہ دار ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی
۰۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۵ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ خواب بن گیا ۔ سڑکوں پر پتھارا مافیا کا راج تاحال برقرار ہے۔ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن بے سود رہا ۔

بلدیہ عظمی کراچی نے صدر کو آئیڈیل علاقہ بنانے کاعزم کیا۔ ایمرپیس مارکیٹ کےاطراف دکانیں بھی مسمار کر دی گئیں۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا بیڑا بھی اٹھایا۔

توڑ پھوڑ کے بعد مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ تو ہوا لیکن آج دوبارہ صورتحال پہلے سے بھی بدتر دیکھائی دیتی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ بڑے آپریشن کے کوئی نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث کام نہیں کر پا رہے۔

شہر میں جگہ جگہ تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کے تجاوزات کے انسداد کے لیے موثر اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز