Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں رینجرز پر حملوں میں ملوث دو اہم دہشت گرد گرفتار

کراچی میں رینجرز پر حملوں میں ملوث دو اہم دہشت گرد گرفتار
April 13, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز پر حملوں میں ملوث دو اہم دہشت گرد گرفتار ہو گئے۔

ایس آر اے کے دہشتگردوں کو گزشتہ روز طارق روڈ میں غیرملکی ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر مقناطیس ڈیوائس سے حملے کی کوشش کے وقت گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایس آر اے کراچی کے کمانڈر جاوید منگیرو کو دستی بم اور بارود سمیت شکنجے میں لیا گیا۔ ملزمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کیلئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا تھا۔

دہشتگردوں نے 17 دستی بم اور 25 کلو گرام بارود کراچی منتقل کیا تھا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں پر بھی دستی بم حملے کیے ۔

سی ڈی ٹی حکام کے مطابق افغانستان میں روپوش تنظیم کے سرغنہ کی ہدایت پر جاوید منگریو 8 برس سے سندھ میں تخریب کاری کررہا تھا۔