کراچی میں جولائی کے آخری ہفتے میں بارش کا امکان


کراچی ‏ جولائی ‏ بارش کا امکان ‏ ‏92 نیوز مون سون ‏
22 جولائی, 2019 3:54 شام

کراچی ( 92 نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشیں رنگ جمارہی ہیں لیکن کراچی کا موسم شہریوں کا خوب امتحان لے رہاکبھی  بادل آتے ہیں کبھی چلے جاتے ہیں،محکمہ موسمیات کاکہناہےکراچی میں جولائی کے آخری ہفتے میں بارش کا امکان ہے ۔

کراچی میں موسم کی آنکھ مچولی  جاری ہے ، کبھی سورج آنکھیں دیکھاتاہےتوکبھی بادل آجاتےہیں ، کبھی سمندری ہوائیں تیز ہوجاتی ہیں تو کبھی تھم جاتی  ہیں ، گرمی اورحبس کی وجہ سے شہری پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ شہریوں کا امتحان جلد ختم ہونے والا ہے ، جولائی کے آخری ہفتے میں مون سون کی پہلی بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں 24 جولائی سے موسم میں خوشگوار تبدیلی کےامکانات ہیں ، تاہم محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ اس بارس کراچی میں مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہونگی۔

تازہ ترین ویڈیوز