کراچی میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ، وسیم اختر

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۳:۳۸ شام

کراچی (92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ کراچی کو تجاوزات سے پاک کریں گے۔

میئر کراچی وسیم اختر ایمپریس مارکیٹ پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کراچی کو تجاوزات کا گڑھ نہیں بننے دیں گے۔ دکانداروں کے احتجاج کو غیرقانونی قرار دیا۔ یہ بھی بولے آپریشن میں مزاحمت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا۔

وسیم اختر نے کہا کہ آپریشن کا مقصد کسی کو بے روزگار کرنا نہیں ہے۔ یہ بھی کہا کہ لینڈ مافیہ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ سب ملکر کراچی کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز