Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جوں کی توں

کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جوں کی توں
July 15, 2020

کراچی ( 92 نیوز) احتجاج بھی رنگ نہ لا سکے، کراچی  میں  بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جوں کی توں  ہے ، گلستان جوہر،ملیر اورناظم آباد سمیت شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

 کے الیکٹرک کیخلاف کیبل آپریٹرز کا احتجاج بھی جاری ہے ، کراچی میں شام سات سے رات دس بجے تک کیبل سروسز بند رکھی گئیں، چیئرمین کیپ خالد ارائیں کا کہنا ہے کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے خاتمے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کراچی  والوں کی جان نہ چھوڑی، گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ،بھٹائی آباد،ملیر اندھیروں میں ڈوب گئے  ،،شاہ فیصل کالونی، ملیر کینٹ، کریم آباد، انچولی، عزیز آباد بجلی  سے محروم  رہے ۔ناظم آباد ،لیاری ،کورنگی ،  سعود آباد ، نیو کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی معطل ہونے سے شہری پریشانی کا شکار  رہے ۔