کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، موسم ابر آلود ہوگیا


Weather
04 اگست, 2020 11:26 دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بادلوں کےڈھیرے ہیں،موسم ابرآلود ہےکہیں بونداباندی بھی ہوسکتی ہے ، جمعرات کی رات سےشہر میں بارش  کےچوتھےاسپیل کاامکان ہے۔

شہر قائد میں بادلوں کےڈیرے ، کبھی کبھی ہلکی ہلکی دھوپ بھی آجاتی ہے ، موسم کا حال بتانےوالےکہتےہیں شہر میں دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،  شام میں بوندا باندی کا امکان ہے ۔

شہر میں سمندری ہوائیں تھم تھم کر چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے حبس کی صورتحال ہے ، محکمہ موسمیات کےمطابق  شہر میں ہوائیں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

جمعرات کی رات سےشہر میں چوتھے اسپیل کا آغاز ہونےکا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز