کراچی میں ایک اور فیکٹری آگ کی نذر ہو گئی


Karachi Factory
17 اکتوبر, 2020 9:35 شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں آج ایک اور فیکٹری آگ کی نذر ہوگئی ، سائٹ ایریا میں فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی ہوئی ،  آگ کے شعلے اور دھواں دور سے ہی نظر آرہاتھا ، فائربریگیڈ حکام نے تیسرے درج کی آگ قراردےکر شہر بھر سے فائر ٹینڈر بلوائے ،کروڑوں روپے مالیت کاسامان خاکستر ہوگیا، ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

کراچ میں ایک اورہولناک آگ نے ایک اور فیکٹری کو جلا کر بھسم کر دیا ،سائٹ ایریا میں  رنگ بنانےوالی فیکٹری کےایک حصے  میں آگ لگی جودیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی ۔ آگ کےشعلےاور دھواں دور سےہی دیکھاجاسکتاتھا ، اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کی تین چار گاڑیاں موقع پرپہنچی  تاہم آگ کی  شدت دیکھتے ہیں  اسے تیسرے درجے کی آگ قراردیا اور پھر  شہر بھر سےفائرٹینڈر بلوائے گئے ۔دو اسنارکل بھی موقع پرپہنچی کےایم سی کی کئی فائرٹینڈر خراب ہونے کی وجہ سےموقع پر نہیں پہنچ سکے۔

پاکستان نیوی،کراچی پوٹ ٹرسٹ کی فائر ٹیموں نے میں آگ بجھانےمیں حصہ لیا ، ہر طرف سے پانی کاتیز چھڑکاؤ کیاگیا جس سے آگ قریبی فیکٹری تک نہیں  پہنچ سکی ۔

آگ لگنےکی وجہ سےکروڑوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا ، فیکٹری کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین ویڈیوز