کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی ‏ گرج چمک ‏ بارش کا امکان ‏ ‏92 نیوز
۰۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں دن بھر گرمی کے بعد آج بادل مہربان  ہوں گے  ، گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے والا مغربی سسٹم  شہر پر برستا رہے گا۔

کراچی میں موسم کی اٹھکیلیاں جاری ہیں ، دن بھر گرمی کے بعد شام ہوتے ہی موسم کے تیور بدل جائیں اور سہانا موسم گرمی کی یاد بھلائے ۔

کراچی میں آج بھی دن بھر گرمی کا زور رہا  ، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں تیز دھوپ کے بعد دن ڈھلتے ہی بادل رنگ جمائیں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  ،شہریوں کو بھی کراچی میں رم جھم کا بے چینی سے انتظار ہے ۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں شہر قائد میں اکتوبر گرم مہینہ تصور کیا جاتا ہے  لیکن بدلتے موسم کے باعث برسات کا سسٹم اتوار تک اپنا رنگ دکھاسکتا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز