کراچی میں الفلاح رفاع عام سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، اے ایس ایف انسپکٹر زخمی


کراچی ، الفلاح رفاع عام سوسائٹی ، ڈکیتی ، مزاحمت ، فائرنگ، اے ایس ایف انسپکٹر ، زخمی
۲۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں کرائم بے قابو ہو گیا۔ الفلاح رفاع عام سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے اے ایس ایف انسپکٹر زخمی ہو گئے۔

ملیر کے علاقے الفلاح رفاع عام میں ڈکیتی کے دوران ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کا اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت دلشاد کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 کراچی ، الفلاح رفاع عام سوسائٹی ، ڈکیتی ، مزاحمت ، فائرنگ، اے ایس ایف انسپکٹر ، زخمی

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کا مقدمہ زخمی اہلکار کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ الفلاح میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز