کراچی میں اربوں روپے کی بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ


سندھ حکومت وفاق ریڈ لائن میٹرو بس ایشیائی ترقیاتی بینک
۱۳ فروری, ۲۰۱۹ ۴:۲۴ شام

 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان تناو سے کراچی میں 12 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری نہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔

کراچی میں ماڈل کالونی براستہ یونیورسٹی روڈ ریڈ لائن میٹرو بس منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر ہے۔ محکمہ ٹرانسپورت سندھ نے وفاق کو ریڈ لائن بس منصوبے کے منظوری کے لیئے درخواست بھیجی جو التوا میں ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریڈ لائن میٹرو بس منصوبے میں دو سو بیس ملین ڈالر سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی مگر وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان منصوبہ کاغذوں سے باہر نہیں آرہا۔

دو ہزار سولہ میں ریڈ لائن بس منصوبے کا معاہدہ ہوا، ڈیزائن فزیبلٹی اور سروے کا کام مکمل ہو گیا، دسمبر دوہزار اٹھارہ میں ریڈ لائن میٹرو بس منصوبے پر کام شروع ہونا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز