کراچی میٹرو پولیٹن کے مرکزی دفتر کی پوری بلڈنگ کا فرش دھو دیا گیا

کراچی (92 نیوز) کراچی میٹرو پولیٹن کے مرکزی دفتر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے شکار معطل افسر کی آمد کےبعد آج دفاتر کو ڈس انفیکٹ کردیاگیا ، پوری بلڈنگ کا فرش بھی دھو دیا گیا۔
کراچی میٹروپولیٹن کے مرکزی دفتر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے شکار معطل افسر کی آمد کے بعد آج دفاتر کو ڈس انفیکٹ کر دیا گیا، سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی کے دفتر میں بھی ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا، کے ایم سی انتظامیہ نے ملزم شہزاد انور کے خلاف کارروائی کیلئے کمیٹی بنادی۔
کمیٹی میں سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات اور ڈی جی پارکس شامل ہیں، جمیل فاروق نے کورونا ٹیسٹ کروانےکابھی فیصلہ کیا۔
گذشتہ روز معطل افسرشہزاد انور انتقاماً جمیل فاروقی کےدفتر میں آیا تھا، انہیں گلے بھی لگایا اور گال پربوسہ دیا تھا یہ سب کرنے کے بعد شہزاد انور نے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے ۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا تھا تا ہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔