Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی مسائل پر سول وعسکری حکام کی بڑی بیٹھک، برساتی نالوں کی ری ماڈلنگ کی منظوری

کراچی مسائل پر سول وعسکری حکام کی بڑی بیٹھک، برساتی نالوں کی ری ماڈلنگ کی منظوری
December 4, 2020

کراچی (92 نیوز) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو مسائل کی دلدل سے کیسے نکالاجائے سول وعسکری حکام کی بڑی بیٹھک ہوئی، محمود آباد برساتی نالے کی ری ماڈلنگ کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں بڑی بیٹھک ہوئی، وفاقی وصوبائی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ اعلی عسکری حکام بھی شریک ہوئے، ایجنڈا تھا کہ عروس البلاد کراچی میں تعمیر وترقی کیسے تیز کی جائے۔

فیصلہ ہوا کہ این ڈی ایم اے شہرقائد میں سات ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ کرے گی۔ محمود آباد برساتی نالے سے متعلق کیے گئے سروے پر کام فوری شروع ہوگا۔ برساتی نالے کی چوڑائی بڑھانے کے لئے 319 مختلف تعمیرات کو بھی ختم کیا جائے گا۔ فیصلہ ہوا کہ دیگر دو نالوں کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے بھی اپنے جاری اور آئندہ کے منصوبوں پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ، وفاقی وزیر اسد عمر، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید اور دیگر سول وعسکری حکام بھی موجود تھے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کیا کہ کراچی کے منصوبوں میں حائل تکنیکی انتظامی ومالی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت واپڈا کے ذریعے فراہمی آب کے منصوبے کے فور پر کام کرے گی۔