Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی صفائی مہم میں شوبز کے ستارے بھی میدان میں اتر آئے

کراچی صفائی مہم میں شوبز کے ستارے بھی میدان میں اتر آئے
August 5, 2019 12:59 pm

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی کی کراچی صفائی مہم میں شوبز کے ستارے بھی اتر آئے ، جنہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہریوں سے درخواست کردی ۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب  کراچی  ہے لیکن سب سے زیادہ مسائل کا گڑھ بھی ہے  جس کی گلیاں، محلے اور بازار  ،ہر جگہ کچرے کے ڈھیر  ہیں ۔ معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے صفای مہم کا افتتاح کردیا ۔ آج سے پہلے مرحلے میں بڑے نالوں کی صفائی شروع کی جائے گی ، صفائی مہم میں 10 ہزار سے زائد رضا کار حصہ لیں گے ۔ شوبز ستارے بھی صفائی مہم کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے  ۔ حریم فاروق نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنا شہر صاف کرنے کی مہم میں بھرپور شرکت کریں  جبکہ سب آگے آئیں، اور پاکستان کا ہر شہر صاف کریں ۔ رمشہ خان، اُشنا شاہ اور جنید خان بھی پیچھے نہ رہ سکے اور کراچی والوں سے صفائی مہم کا حصہ بننے اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کردی ۔ کےالیکٹرک نے صفائی مہم کیلئے 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا  جبکہ رضارکار دینے اور انتظامی معاونت سمیت بھرپور تعاون بھی کیا جائے گا ۔

رابطہ کیجیے