Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی سے لیکر کشمور تک ابتر حالات ہیں ، انکا ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے ، مصطفیٰ کمال

کراچی سے لیکر کشمور تک ابتر حالات ہیں ، انکا ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے ، مصطفیٰ کمال
October 25, 2020
 کراچی (92 نیوز) سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کراچی سے لیکر کشمور تک ابتر حالات ہیں۔ انکا ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے حکومت اور اپوزیشن دونوں پر شدید تنقید کی۔ بولے ملک تباہ ہورہا ہے ، غربت بڑھ رہی ہے ، اپوزیشن حکومت گرانے اور حکومت اپوزیشن کو گرانے میں لگی ہوئی ہے۔ مصطفی کمال بولے آج ملک میں مہنگائی، بے روزگاری عروج پر ہے ، غریب آدمی کے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں۔ حکومت جب چیئرمین نیب الیکشن کمشنر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے  سربراہ  اپوزیشن سے مشاورت کرسکتی ہے تو دیگر ایشوز پر کیونکہ نہیں۔ کیماڑی کو ساتواں  ضلع بنانے پر مصطفی کمال بولے سندھ کے دل کراچی کے سات ٹکڑے کر دیئے گئے  ہیں ، 8 نومبر  کو باغ جناح  کے  جلسے میں  بتائیں گے کہ کراچی کے مسائل  کیا  ہیں اور ان کا کیا حل ہے۔ پی ایس پی سیکریٹریٹ ہونے والی پریس کانفرنس  میں وائس اف کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔