Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیلئے پیپلزپارٹی نے تیاریاں شروع کردیں

کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیلئے پیپلزپارٹی نے تیاریاں شروع کردیں
March 6, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے لئے پیپلزپارٹی نے تیاریاں شروع کردیں۔ لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے بلاول بھٹو کی زیر قیادت ہوگا۔ لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ہوگا۔

ایوان سے عوام تک پی ٹی آئی مخالف اپوزیشن اتحاد کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی، پی ڈی ایم کے مجوزہ اسلام آباد لانگ مارچ کے لئے پیپلزپارٹی نے تیاریاں تیز کردیں۔

کراچی میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں پر غور ہوا۔ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کے لئے کمیٹی قائم کردی۔

12 سے 16 مارچ تک سندھ بھر مین ڈویژنل کنونشنز کا انعقاد ہوگا، مجوزہ لانگ مارچ کا آغاز 26 مارچ سے ہونا ہے۔ پیپلزپارٹی کے قافلے کراچی براستہ ٹھٹھہ، کوٹری، بے نظیر آباد، سکھر سے پنجاب میں داخل ہونگے۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ ہوگا اور حتمی فیصلہ ہونے کی صورت ملک بھر سے لانگ مارچ کے شرکا دو اپریل کو اسلام آباد میں داخل ہونگے۔