Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا ، صدر عارف علوی

کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا ، صدر عارف علوی
October 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان کے دوران صدر نے کہا کراچی میں بہت کچھ بھگتا، گھر پر فائرنگ ہوتی تھی، پیسے مانگے جاتے تھے۔ صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا جزائر وفاق کی ملکیت ہیں۔ کراچی کی ترقی کیلئے کنٹرول سندھ حکومت کے پاس ہے۔ وفاقی حکومت کے پیکیج سے مطمئن ہوں۔ صدر نے کہا نوازشریف نے پہلے عدلیہ اور اب فوج پر تنقید شروع کر دی۔ پاکستان آزاد ملک ہے کوئی بھی شہری جاکر ایف آئی آر درج کرا سکتا ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا پاکستان جتنا گیس ڈسٹری بیوشن سسٹم دنیا میں کہیں نہیں۔ پوری زندگی کی جدوجہد کرپشن کا خاتمہ ہے۔ سیاسی کرپشن سے مستقبل کو تباہ کیا جاتا ہے۔