کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند


سندھ ‏ گیس بحران ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز
19 ستمبر, 2020 12:22 شام

کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند کردیئے گئے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ مختلف گیس فیلڈز سے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز