کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کے لیے بند


کراچی ، سندھ ، سی این جی اسٹیشنز ، غیرمعینہ مدت ، بند کراچی ، سندھ ، سی این جی اسٹیشنز ، غیرمعینہ مدت ، بند
21 فروری, 2020 9:21 دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیئے گئے۔

سندھ بھر میں سی این جی اسڑیشنز کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے تھے ۔ سی این جی بند ہونے کے باعث شہریوں اور بالخصوص ٹرانسپوٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آئندہ کا شیڈول گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز