Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی سمیت سندھ بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز

کراچی سمیت سندھ بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز
January 17, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آج آخری روز ہے ، کتنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

سندھ میں رواں سال کی پہلی سات روزہ انسداد پولیومہم کا آج آخری روز ہے، ترجمان پولیو ایمرجنسی سندھ کے مطابق مہم کے دوران 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے، سندھ بھر کے 29 اضلاع میں مہم جا ری ہے، پولیو سے بچاؤ کیلئے بچوں کو قطرے لازمی پلائیں۔

ترجمان کے مطابق بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے، مہم کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جا رہا ہے۔